بالائی علاقوں میں بارشیں جاری، موسم سرد ہو گیا، آئندہ 48 گھنٹے کے لیے پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے،ٹھنڈی ہوائوں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا، آج مزید بارش کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث موسم ٹھنڈا ہوگیا ہے۔لاہورکے مختلف علاقوں میں تیز بارش سے جل تھل ایک ہوگیا۔

گلبرگ،ماڈل ٹاون، جوہرٹاون،ڈیفنس،فیروز پور روڈ پر بارش جاری ہے۔اندرون لاہور،کینال روڈ،مغلپورہ،ریلوے اسٹیشن کے اطراف میں بھی بارش جاری ہے۔ملک میں بارشیں جاری، سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکانبارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی ۔محکمہ موسمیات کی اگلے 48گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں