بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟ ۔۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش کا امکان ہے۔

کشمیر، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پر ڑالہ باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close