موسلا دھار بارشیں، سیلابی پانی تباہی مچانے لگا، الرٹ جاری

لاہور (پی این آئی) اسلام آباد میں تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش سے فضا میں خنکی بڑھ گئی، مری میں بارش نے موسم سرد کر دیا، کوہلو میں سیلابی ریلہ تباہی مچانے لگا۔بلوچستان کے علاقے کوہلو میں سیلابی ریلے سے نصوبہ ڈیم بھر گیا، ڈیم سے پانی کا اخراج جاری ہے۔

 

 

 

 

 

بپھرا سیلابی پانی مختلف علاقوں میں تباہی مچانے لگا ، رابطہ سڑکیں بہنے سے شہری اپنے علاقوں میں محدود ہو کر رہ گئے ۔ سیلابی ریلے سے تمبیلی ، پوادی آباد اور اطراف میں موجود علاقوں کا ایک دوسرے سے زمینی رابطہ منقطع ہوا ہے، امدادی سرگرمیوں میں کمی کے سبب متاثرہ لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close