آج کن کن علاقوں میں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر ژالہ باری اور بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پرموسلادھار بارش متوقع ہے۔

 

 

 

جمعرات کے روزموسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 

 

کراچی کے علاقے ڈیفنس، شارع فیصل، راشد منہاس روڈ، ائیرپورٹ، کورنگی اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ شہر کے کئی علاقوں ابوالحسن اصفہانی روڈ، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ کے اطراف بھی بوندا باندی ہوئی۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسمیاتی تجزیہ کاروں کے مطابق کراچی کے جنوب میں بحیرہ عرب میں گرج چمک کے بادل بن رہے ہیں اور بادل ہلکی رفتار سے شہر کی جانب آرہےہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ ایک گھنٹہ جاری رہ سکتاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں