مسلسل دو دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی) مسلسل دو دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی۔۔ شہر قائد میں بدھ کی شام اور رات کو ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے بلوچستان میں داخل ہونیوالے نئے سلسلے کے سبب بدھ کی شام یا رات کے وقت شہر میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کو بھی شہر کا مطلع جزوی اور مکمل ابرآلو جبکہ بارش برقرار رہ سکتی ہے، مذکورہ سسٹم کے زیراثر 29 سے 30 مارچ کے دوران دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہلکی و درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close