محکمہ موسمیات نے آئندہ 2دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ آج(بدھ)انتیس سے تیس مارچ کے درمیان گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش برسانے والی مغربی ہوائوں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگیاہے، اس سسٹم کے اثرات ملک کے دیگرحصوں کی طرح کراچی میں بھی ہوں گے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سسٹم کے باعث 29 اور30مارچ کو کراچی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ جیکب آباد،قمبرشہداد کوٹ، شکارپور، لاڑکانہ، دادو،جامشورو،سکھر،خیرپور،گھوٹکی،کشمور،سانگھڑ،تھرپارکر، بدین اورٹھٹھہ میں گرج چمک کیساتھ بارش ہوگی اور اولے بھی پڑیں گے۔ بلو چستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو صو بہ کے بیشتر اضلاع میں موسم ابرآلود رہنے کے علاوہ ژوب، قلات، خضدار، چمن، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، سبی، نصیر آباد، دالبندین، بارکھان، تربت، کیچ، آواران ،خاران، واشک، نوکنڈی، پنجگور گوادراور پسنی میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق )آج( بدھ کو کیچ، گوادر، خاران، واشک، پنجگور، سوراب، چاغی، نو شکی، بولان، مستونگ، قلات، خضدار، سبی، ہرنائی، بارکھان، کو ہلو میں وقفے وقفے سے گر ج چمک کے ساتھ اور الگے 48سے 72گھنٹوں کے دوران سوراب، بولان، مستونگ، قلات، خضدار، سبی، ہرنائی، جعفر آباد، نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، کوئٹہ، پشین، زیارت، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبد اللہ، ژوب، لورالائی، شیرانی، بارکھان، کو ہلو میں ہلکی بارش جبکہ زیارت اور قلعہ سیف اللہ میں برف باری کا مکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close