محکمہ موسمیات نے بارشوں، ژالہ باری کی پیشنگوئی کر دی، کہاں کہاں جل تھل ہو جائے گا؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پاکستان کے طول و عرض میں آج منگل سے موسلا دھار بارشوں، ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔۔۔۔ ان ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے اگلے چار روز مزید بارشوں کا امکان ہے، بعض مقامات پر موسلادھار بارش،ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوسکتی ہے۔۔۔۔محکمہ موسمیات کے ماہرین نے حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔۔۔۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق بلوچستان میں کوئٹہ، چمن، پشین اور بارکھان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں دیر،سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان اور باجوڑ کے ندی نالوں میں بھی طغیانی ہوسکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ماہرین نے گلگت بلتستان، کشمیر،مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close