اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیراورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): خیبرپختونخوا: چراٹ 40، زیریں دیر 26، پشاور(ائیرپورٹ24، سٹی 04 )، باچا خان ائیرپورٹ 21، مالم جبہ 15،کاکول 10، بنوں09، پارہ چنار 07، بالاکوٹ 06، سیدو شریف 03، پنجاب:چکوال 36، لاہور(سٹی 31، ائیرپورٹ 15)، اٹک 29، سیالکوٹ(ائیرپورٹ 28، سٹی 11)، حافظہ آباد 26، گوجرانوالہ22،گجرات، نورپورتھل ، قصور15، اوکاڑہ، ناروال 14، اسلام آباد (ایئرپورٹ11، بوکرا 07، زیروپوائنٹ ،گولڑہ 06، سید پور 03)، مری ، منگلہ 10، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ 08،راولپنڈی ( چکلالہ 24، شمس آباد 04)، منڈی بہاوٗالدین 07،فیصل آباد 04، بہاولنگر 03، لیہ، خانوال، ملتان02، کشمیر: راولاکوٹ ، کوٹلی 12، مظفر آباد (سٹی ،ایئرپورٹ 11) اور گڑھی دوپٹہ میں 06 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی 34، ٹنڈو جام ، چھور،دادو،حید رآباد اور شہید بینظیر آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں