آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع اور خیبر پختو نخوا ، شما لی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم خیبرپختونخوا، بلوچستان، پنجاب اور سندھ میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود /ابر آلود رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبرپختونخوا:باچا خان (ایئرپورٹ) 27،پشاور سٹی 26،دیر (لوئر 23، اپر 13)، مالم جبہ23 ،سیدو شریف ، مردان 17، بونیر 15 ، چراٹ 11،بنوں، کاکول 06، کالام 02، ڈی آئی خان (ایئر پوٹ اور سٹی 02)،پٹن 01،بلوچستان: گوادر 25 ، پسنی 12 ، کو یٹہ (سمنگلی 05)،سبی، خضدار04 ، چمن 02 ،قلات، دا لبندین 01، پنجاب: لیہ (کرور) 15 ، سرگودھا 12 ، اٹک 10 ، اسلام آباد (سید پور 09 ، گولرا 07 ، بوکرا ، زیرو پوا ئینٹ06) ، راولپنڈی (چکلالہ 08 ، شمس آباد 05 ، کچیری 06) ، جہلم 08، ڈی جی خان (زین سانگر نالہ 07،وہووا 05) ، منڈی بہاؤڈین 08 ، ، منگلا 07، کوٹ اڈو 05 ، نورپور تھل ، جوہر آباد ، 04 ، گجرات 03 ، مری ، چکوال 02 ، بھکر ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 01،سندھ: کرا چی 04،بد ین 01، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: مٹھی، میر پور خاص، چھور، ٹنڈو جام 34، شہید بینظیر آباد، خیرپور، ر حیم یار خان ، سکرنڈ اور سکھر میں33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close