مغربی ہواؤں کا سسٹم موجود، کن علاقوں میں تیز بارش اور ژالہ باری ہو گی؟

کوئٹہ (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے سسٹم سے آج تیز بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔۔۔۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم بلوچستان کے مختلف اضلاع میں موجود ہے جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آج بھی مطلع ابر آلود ہے۔۔۔۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ، ژوب، بارکھان، سبی، جعفر آباد، نصیر آباد، زیارت، چمن، پشین، جیوانی، لسبیلہ، دالبندین، قلات، خضدار اور آواران میں اگلے 24 گھنٹے میں بارش متوقع ہے۔۔۔۔

اس کے علاوہ کیچ، پنجگور اور گوادر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی، شمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی توقع ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں