پہلے روزے کے دن بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، زیریں سندھ ،بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

بلوچستان کے شمالی اورشمال مشرقی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا، وسطی پنجاب، زیریں سندھ اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):بلوچستان: پسنی 40، کوئٹہ (سمنگلی 14، شیخ ماندہ 04)، تربت 10، جیوانی 09، اورماڑہ 08، گوادر 02، پنجگور 01، خیبرپختونخوا: پاراچنار 16، مالم جبہ 04، دیر 01،سندھ: مٹھی 14، کراچی (گلشن حدید، سعدی ٹاؤن، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی 01)،کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 12، سٹی 11)، پنجاب: ملتان (سٹی 10، ایئرپورٹ 06)، خانیوال 04، ڈی جی خان اورکوٹ ادو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد،چھور،ٹنڈو جام اورمٹھی میں33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close