پشاور میں کل چاند نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پشاور(پی این آئی)پشاور میں کل چاند نظر آنے کا امکان ہے یا نہیں؟ ۔۔۔۔ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 22 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور میں کل مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور پشاور میں کل چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔رمضان کاچاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کریں گے۔

 

 

 

 

ملک میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں طلب کر لیا گیا۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس(کل) 22 مارچ کی شام کو ہوگا جس میں رمضان المبارک کے چاند کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close