بارشیں برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل، موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی

لاہور(پی این آئی) بارشیں برسانے والا نیا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا جس کے سبب رواں ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

 

 

 

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم کل تک ملک کے اکثر علاقوں تک پھیل جائے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا کہ اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ، بلوچستان ،خیبر پختو نخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان آج سے جمعہ کے روز تک تیزبارش کا امکان ہے۔منڈی بہاؤالدین میں شدید ژالہ باری اس کے علاوہ بالائی پنجاب کے اکثر علاقوں میں گرج چمک والے بادل بن رہے ہیں مزید علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے امکانات ہیں۔آج پنجاب کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں بھی بارش کی سرگرمیاں شروع ہو جائیں گی کہیں کہیں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے کل شام سے اس سلسلے کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close