محکمہ موسمیات نے گرد آلود ہوائوں اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے گرد آلود ہوائوں اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔شہر قائد کے علاقوں ناظم آباد، گلشن اقبال، گلستان جوہر، ابوالاصفہانی روڈ، گلشن جمال، راشد منہاس روڈ، سہراب گوٹھ اور ائیرپورٹ پر تیز گرد آلود ہواؤں کے بعد بارش شروع ہو گئی۔

 

 

محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقع شہر میں شمال مشرق سے ہوائیں 32 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اس وقت ملیر، اورنگی ٹاؤن اور سپر ہائی وے کے قریب بادل موجود ہیں جس کے باعث شہر میں آدھے سے ایک گھنٹے کے دوران وقفے وقفے سے ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close