رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم کیسا ہوگا؟ ۔۔ محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کردی۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے،کراچی کے کچھ علاقوں میں 20 مارچ تک بارشیں ہو سکتی ہیں، انہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد میں پچھلے دو تین سال سے معمول سے زائد بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close