محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بالائی/جنوبی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان اور سند ھ میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم اسلام آباد، پنجاب، زیریں خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان اور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: بھکر 27، گوجرانوالہ 18، ساہیوال 16، ٹوبہ ٹیک سنگھ 16، جھنگ، اوکاڑہ، منگلا، جہلم 12، اسلام آباد (سٹی04، ائرپورٹ 11، سید پور 02، گولڑہ اور بوکرہ 02)، لاہور (سٹی 10، ائرپورٹ 07)، قصور 07، مری، فیصل آباد 06، بہاولپور (ائرپورٹ 06، سٹی 02) جوہر آباد 05، ڈی جی خان، نارووال، رحیم یار خان، خانیوال، سرگودھا 04، ملتان (ائرپورٹ 03، سٹی 02)، منڈی بہاؤدین، سیالکوٹ ائرپورٹ ،کوٹ ادو، گجرات 02،راولپنڈی (شمس آباد 03، چکلالہ 02)، فیصل آباد، حافظ آباد، اوکاڑہ، بہاولپور سٹی 01. خیبر پختونخوا: ڈی آئی خان (سٹی 24، ائرپورٹ 18)، پارا چنار21 ،مالم جبہ 06، کاکول 04، دیر، سیدو شریف03،، سندھ: میرپورخاص 12، ٹنڈوجام 02، بلوچستان: بارکھان 05 اور خضدار 02۔ کشمیر: مظفرآباد (شہر 03، ائرپورٹ 11)، راولاکوٹ 10، کوٹلی 06، گڑھی دوپٹہ 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور ،تربت36اور مٹھی میں35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close