کوئٹہ(پی این آئی) کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں آندھی اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ شروع ،صوبے میں اگلے تین روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان اور بالائی سند ھ میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ جمعرات کوصوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہاجبکہ کوئٹہ، ژوب، چمن، زیارت، خضدار، قلات، بارکھان، سبی اور نصیر آباد میں آندھی اور تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جا ری رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں میں مغر بی ہوائیں 16مارچ کو داخل ہوگئی ہیں جس کے باعث اگلے تین روز جمعہ تا اتوار تک کوئٹہ، ژوب، خضدار، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن ،پشین ،زیارت، خضدار، قلات، لسبیلہ ،بارکھان ، سبی اور نصیر آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بارش کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہا۔تاہم بالائی پنجاب،شمالی بلوچستان ،بالائی خیبر پختونخوااور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:پنجاب: اسلام آباد (گولڑہ 22، زیرو پوائنٹ 21، سیدپور 14، ایئر پورٹ 10،بوکڑہ 08) ، راولپنڈی(شمس آباد، چکلالہ 18، کچہری 07) ، نارووال 16، چکوال 09،اٹک، مری 01، بلوچستان: قلات 12،دالبندین 01، خیبر پختونخوا: بنوں ، چراٹ09 ، کاکول 01،کشمیر:راوالاکوٹ03، کوٹلی اورگڑھی دوپٹہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت: دادو، شہید بینظیر آباد ،سکرنڈ37، تربت، سکھر،روہڑی، پڈعیدن، مٹھی اورخیرپور میں36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں