محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی ۔۔ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا تاہم خطہ پوٹھوہار ، ڈی جی خان، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، ملتان، مری اور گلیات میں آندھی/تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق بدھ کے روز لاہور کا درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 44 فیصد رہا جبکہ آج بروز جمعرات کو لاہور کا درجہ حرارت 31 سے 33 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close