اسلام آباد(پی این آئی) کم بارشیں، محکمہ موسمیات نے رواں سال معمول سے زیادہ گرمی پڑنے کی پیش گوئی کر دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ رواں ماہ سے مئی تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ ہو سکتا ہے۔
اس کے علاوہ اس عرصے میں بارشیں بھی معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال فروری کے مہینے میں ملک میں معمول کی نسبت 77فیصد کم بارشیں ہوئیں، جس کی وجہ سے آئندہ مہینوں میں درجہ حرارت معمول کی نسبت 3سے 5ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہو گا۔ 022ءتک گزشتہ 30سال سے مارچ کے مہینے میں اوسط درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ تک رہتا تھا۔ گزشتہ سال اس میں معمولی اضافہ ہوا، جبکہ اس سال اس میں کافی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں