محکمہ موسمیات نے تیز ہوائوں اور بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

پشاور (پی این آئی) محکمہ موسمیات پشاور نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ضلع چترال، دیر، مالاکنڈ، بونیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، چارسدہ، پشاور، خیبر، مہمند، باجوڑ اور کرم کے اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی بھی پیش گوئی کی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔نیشنل ایگرومیٹ سینٹر( این اے سی)نے کسانوں کو موسم کی تبدیلیوں اور فصلوں پر ان کے اثرات سے باخبر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔این اے سی کے اعداد و شمار کے مطابق جنوبی خیبرپختونخوا میں اپریل میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close