کراچی میں اتوار کو بھی موسم کی شدت کی پیشنگوئی کر دی گئی، ورجہ حرارت کتنا ہو گا؟

کراچی(آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کراچی میں ہفتے کو بھی گرمی کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کل بروز ہفتے کو بھی گرم دن ریکارڈ ہوسکتا ہے جس کے دوران پارہ 35سے37ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔خیال رہے کہ رواں ماہ یکے بعد دیگرے تین مرتبہ شہر کا پارہ مارچ کے اوسط سے کئی ڈگری زائد ریکارڈ ہوا، شہرمیں ا?ج بھی گرم دن ریکارڈ ہوا،

دن بھر تیزدھوپ کیسبب گرمی کی شدت محسوس کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کوشہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.4ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب صرف15فیصد رہا، رواں ماہ کے دوران اب تک تین مرتبہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت مارچ کے اوسط سے زائد ریکارڈ ہوچکا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close