تیزبارشوں کا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)موسمیاتی ادارے کے مطابق مارچ کے آخر میںتیز بارش کے زیادہ امکانات ہیں ۔اس مہینے میں 5 سے 8 درمیانے سے مضبوط درجے کے مغربی سلسلے متوقع ہیں۔

جن میں سے 2 سے 3 سلسلے پنجاب، خیبر پختونخواہ ، جنوبی کشمیر، شمالی سندھ اور شمال مشرقی اور مغربی بلوچستان کے علاقوں میں خاص طور پر مہینے کے آخری عشرے میں طاقتور/ شدید گرج چمک کے طوفانوں کی سرگرمیوں کا باعث بن سکتے ہیں ۔ملک کے شمالی نصف اور وسطی حصوں میں معمول سے زیادہ بارش متوقع ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں بشمول سندھ اور مشرقی بلوچستان کے کئی مقامات پر معمول سے قدرے کم بارش ہوگی۔ (نقشہ 1 دیکھیں)۔ راولپنڈی/ اسلام آباد کے کچھ علاقے تقریباً 75 سے 100 ملی میٹر بارش کا ماہانہ مجموعہ وصول کر سکتے ہیں (نقشہ 1 اور 2 دیکھیں)۔ عام بارش کے دنوں کے ساتھ پورا مہینہ فعال رہنے کی توقع ہے۔شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخواہ ، پنجاب کے بالائی اور وسطی علاقوں اور شدید گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار/ طوفانی بارشیں ہوسکتی ہیں، تیز آندھی، طویل اور شدید ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ مارچ کے آخری 10-15 دنوں میں مغربی سلسلوں کے دوران آندھی طوفان کا سب سے زیادہ امکان، بلوچستان کے سطح مرتفع، خیبر پختونخواہ کے بالائی اور وسطی میدانی علاقوں، ہزارہ، سطح مرتفع پوٹھوہار کے خطہ، وسطی پنجاب بشمول ڈیرہ غازیخان ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، گوجرانوالہ، راولپنڈی/ اسلام آباد اور لاہور ڈویژن میں ہے ۔ ملک کے مغربی حصوں میں بار بار ژالہ باری کا امکان ہے۔

جنوبی خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے کچھ حصوں، شمال مشرقی بلوچستان، فاٹا اور پنجاب کے جنوب مغربی حصوں میں بڑے حجم کو ژالہ باری اور طویل ژالہ باری کا امکان ہے۔اس ماہ کے پہلے 15-20 دنوں میں زیادہ تر خشک موسمی حالات کی وجہ سے پاکستان کے بیشتر حصوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ معمول کے مطابق مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ اور ہوا میں معمول سے کم نمی متوقع ہے۔ مجموعی طور پر، پنجاب، خیبر پختونخواہ ، کشمیر، گلگت بلتستان کے میدانی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے 1-3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں معمول کے مطابق سے معمول سے 2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ درجہ حرارت رہنے کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں