موسم کی پریشان کن پیشنگوئی، پاکستان بھر میں ہیٹ ویو کب شروع ہو گی؟

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستان میں ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا امکان ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں سال خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں اور گلگت بلتستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین نے مارچ، اپریل اور مئی کا موسمیاتی جائزہ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مارچ کے علاوہ اپریل اور مئی بھی ہیٹ ویو کے قوی امکانات ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close