کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

کراچی(پی این آئی) کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 3 روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جبکہ سندھ کے کچھ علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاڑکانہ، قمبرشہدادکوٹ، جیکب آباد، تھرپارکر، میرپورخاص اورعمرکوٹ میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ اوراتوارکو کراچی میں تیزدھوپ رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ دوروز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے34 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے،آج شام سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ہلکی بارش کا امکان صرف بالائی سندھ کے اضلاع میں ہے،کراچی سمیت زیریں سندھ کے اضلاع میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں