اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم شمالی بلوچستان،کشمیراورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔کراچی میں کل اور 6 مارچ کو ہلکی بارش کاامکان ہے۔
ماہرین موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں اضافہ اور بحیرہ عرب سےآنے والی نم ہوائیں بادل بننے کا باعث بن سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعے اور ہفتے کو بھی دن گرم رہے گا۔جمعہ اور ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 20سے 22ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ہے جبکہ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34سے 36اور ہفتہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33سے 35ڈگری تک رہنے کاامکان ہے۔اس دوران شمال مشرق اور مشرق سے ہوائیں چلتی رہیں گیادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود ہے، کوئٹہ میں کل کی بارش کے بعد موسم سرد ہوگیا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع ابر آلود رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا، بلوچستان، کشمیر، بالائی/وسطی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: پٹن 46، مالم جبہ 20، دروش 17، کالام 14، بالاکوٹ 11، کاکول 09، پاراچنار 07، بنوں 05، دیر (زیریں 04 ، بالائی 03)، سیدو شریف 04، چراٹ، مردان، میر کھانی 02، باچا خان ایئرپورٹ 01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 10، مظفرآباد (ایئرپورٹ 07، سٹی 05)، راولاکوٹ 03، بلوچستان: قلات 09، ژوب 08، بارکھان، سبی 05، دالبندین 02، نوکنڈی، کوئٹہ 01، مری 09، پنجاب: لیہ 04، اٹک، کوٹ ادو 02، منگلا 03، چکوال، جوہرآباد 01، گلگت بلتستان: استور، بگروٹ 08، گلگت 02 اور سکردومیں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔لہہ منفی 07، کالام منفی03، گوپس ، استور منفی 01، مالم جبہ اور اسکردو میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں