کہاں کہاں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) کاغان ، ناران ، اور سری پائے میں وقفے وقفے سے برفباری جبکہ بالاکوٹ میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ناران ، کاغان ،سری پائے اور ملحقہ وادیوں میں اب تک 5انچ تک برف پڑ چکی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ 12گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

آئندہ 12گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اوربھکر میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close