پاکستان میں رواں ماہ شدید گرمی کی پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں رواں ماہ سے شدید گرمی کی پیش گوئی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس امکان ظاہر کیا ہے کہ ملک میں خشک سردی سے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جبکہ مئی کے آخر میں پاک و ہند میں پری مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دورانا صوبائی دار الحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اوربھکر میں تیز ہوائیں چلیں گی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔ جمعرات کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا جبکہ جمعرات کو لاہور کا درجہ حرارت 13 سے 15 سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close