شدید بارشیں، آسمانی بجلی گرنے سے قیمتی جانی نقصان، افسوسناک خبر

ایبٹ آباد (پی این آئی ) حویلیاں میں 5 افراد پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں میں بارش کے دوران 5 افراد پر آسمانی بجلی گر گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد بری طرح جھلس گئے

جن میں سے 14 سالہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔بتایا گیا ہے کہ دیگر جھلسنے والے 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close