کراچی میں آج سے گرمی بڑھنے کا امکان، آئندہ چند روز میں موسم کس قدر شدید ہو گا؟

کراچی(آئی این پی)محکمہ موسمیات نے کراچی میں (آج ) اتوار کو دن کے وقت درجہ حرارتبڑھنے کی پیش گوئی کر دی ۔ماہرموسمیات جواد میمن کے مطابق مغربی ہوائوں کا سسٹم (آج ) اتوار کو ملک کے بالائی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے جس سے شہر میں مغرب اور شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ اتوار سے کراچی میں دن کا درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جو 32 سے34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے تاہم شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے رات میں موسم بہتر رہنے کا امکان ہے،

رات کا درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔جواد میمن نے کہا کہ رواں سال فروری میں معمول سے زائد درجہ حرارت ہے، فروری میں بڑھتا درجہ حرارت آنیوالے موسم گرما کی سختی کی نشاندہی کر رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close