تیز ہوائیں اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)تیز ہوائیں اور بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی۔۔ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں جزوی ابرآلود رہے گا۔ تاہم بالائی خیبرپختونخواہ ، خطہ پوٹھو ہار،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:لہہ منفی 09، کالام منفی 06،اسکردو، استور منفی 02 اور گوپس میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close