محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔ پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد/ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ خطہ پوٹھوہار،بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوٗں اورگرج چمک کے ساتھ بارش / برفباری اور چند مقامات پرژالہ باری کی توقع۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد/ مطلع جزوی ابر آلود رہا۔تا ہم کالام میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت:کالام، گوپس منفی03 اور لہہ میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں