سردیاں ابھی ختم نہیں ہوئیں، محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹے کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش دیر میں 13 جبکہ چترال، پٹن ، چلاس اور سکردو میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ملک میں کم سے کم درجہ حرات کالام میں منفی 10، گوپس میں منفی 6، پارہ چنار اور مالم جبہ میں منفی 5، دیراور استورمیں منفی 4 اور بگروٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close