آئندہ 24 گھنٹے میں پہاڑی علاقوں میں بارش و برفباری کا امکان، میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک،

اسلام آباد(آئی این پی)آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

ملک میں سب سے زیادہ بارش دیر میں 13، چترال، پٹن ایک، چلاس اور سکردو میں 2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ، کالام میں درجہ حرارت منفی 10، گوپس منفی 6، پارہ چنار، مالم جبہ منفی 5، دیر، استور منفی 4 اور بگروٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں