اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز گلگت بلتستان ،کشمیر، با لا ئی خیبر پختونخوا، اسلا م آباد اور بالائی پنجاب میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔
اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان ، بالا ئی خیبر پختونخوا ، مری اور گلیات میں چند مقامات پر درمیا نی سے شدید برفباری /بارش کی تو قع۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہا۔تاہم با لائی خیبر پختونخوا، کشمیر ، بالا ئی پنجاب اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ( ملی میٹر) : خیبرپختونخوا: دیر (زیریں 24، بالائی 22)،پاراچنار 23 ، سیدو شریف21، کالام ،بالاکوٹ 17،مالم جبہ، پٹن 15، کاکول 12، چترال09، تخت بائی،میرخانی، دروش07، چراٹ05، باچا خان (ائر پو ر ٹ ) 04، پشاور(سٹی 04، ایئرپورٹ 02)،بنوں 02، کشمیر: مظفر آباد( سٹی 18،ایئر پورٹ14)،راولاکوٹ 14، گڑھی دوپٹہ13، کوٹلی 03، پنجاب: مری 10،اٹک 03،اسلام آباد (سٹی،ایئرپورٹ، سیدپور، بوکڑہ 01 )،گلگت بلتستان :استور03 ، چلاس اورا سکردو میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
بر فباری ( انچ) : کا لام ،مالم جبہ09 ،دروش 01 اوربگروٹ میں ٹریس بر فباری ریکارڈ کی گئی۔ آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 10،کالام ، استور منفی 07، گوپس منفی 05، اسکردو، پاراچنار، اورمالم جبہ میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں