محکمہ موسمیات نے رات کو دھڑالے کی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جمعرات اور جمعے کے روز بارش کا امکان ہے ۔رپورٹ کے مطابق مغربی ہواؤں کا درمیانی سلسلہ بدھ کی رات کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور جمعرات کے روز دیگر علاقوں تک پھیل جائے گا۔

جس کے باعث ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران لاہور ، گوجرانوالہ ، اسلام آباد، گجرات ، سیالکوٹ ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، سرگودھا ، قصور اور میانوالی میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close