بارشیں اور برفباری؟ آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیر، بالائی خیبر پختو نخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پربارش اوربرفباری ہوئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش: کشمیر: مظفر آباد ( ائیر پورٹ 21،سٹی16)، گڑھی دوپٹہ 15، راولاکوٹ 05،کوٹلی 01، خیبر پختو نخوا:کاکول 20، سیدو شریف 14، کالام، بالاکوٹ 11،دیر (بالائی 11، لوئر 05)، پشاور(سٹی 07، ائیر پورٹ 05)،دروش، چترال 07 ، مالم جبہ 06، باچاخان ائیر پورٹ، پاراچنار 05، میر کھانی 04، بنوں، پٹن،مردان03، پنجاب: مری09، اسلام آباد(زیرو پوائنٹ 06، سیدپور ، گولڑہ 04، ائیر پورٹ 03، بوکرا 02)، راولپنڈی (شمس آباد04، چکلالہ ،کچہری 02)، لاہور (ائیر پورٹ)، اٹک، جوہر آباد 01، گلگت بلتستان : استور 02، گوپس اوراسکردو میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔برفباری(انچ): کالام 5.5، مالم جبہ 03،بابوسر01، استور 0.7 اور اسکردو میں 0.5 انچ برفباری ہوئی۔ آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت : لہہ منفی 10 ، گوپس میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں