محکمہ موسمیات نے رات کو بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی)پنجاب سمیت مختلف شہروں میں آج رات کے موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

پنجاب کے بیشتر بالائی اور وسطی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کی توقع ہے،جبکہ خطہ ٔپوٹھوہار، سیالکوٹ، گجرات ، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا اور میانوالی میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا،گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔اتوارکے روز موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد مطلع ابرآلودرہے گا۔ چترال، دیر ، سوات، بونیر، مالاکنڈ ،کوہستان، مانسہرہ میں شام یا رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ایبٹ آباد،بالاکوٹ،پارہ چنار،وزیرستان، بنوں ، ڈی آ ئی خان،کرم،کوہاٹ، پشاور اور مردان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close