پاکستان کے بڑے شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلیں گی

کراچی(آئی این پی)کراچی میں آج اور کل تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق منگل کو شہر میں تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور اس دوران ہواؤں کی رفتار 40 سے 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کاکہنا ہیکہ گردآلود ہواؤں سے شہر کا فضائی معیار مزید متاثر ہوسکتا ہے تاہم شہر میں سردی کی شدت اب کم رہے گی۔جواد میمن نے بتایا کہ فروری کے وسط تک کراچی میں راتیں کچھ سرد اور خنک رہیں گی،کم از کم درجہ حرارت 13سے17اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سے 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close