کراچی میں جمعرات سے موسم میں کیا بڑی تبدیلی آنے والی ہے؟

کراچی(آئی این پی ) شہر میں جمعرات 2 فروری کو سمندری ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے جس سے سردی کی شدت میں کمی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق(آج) بدھ کو کم سے کم پارہ 13 اور زیادہ سے زیادہ 28 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ جمعرات کو درجہ حرارت کم سے کم 15 اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ کراچی کے علاوہ سندھ کے بقیہ شہروں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میدانی علاقوں میں صبح کے وقت دھند چھا سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close