مری میں برفباری، کون کونسے راستے بند ہو گئے؟ انتظامیہ نے ایڈوائزری جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)مری میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے انتظامیہ کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے کہ مری کا سفر کرنیوالے مسافر احتیاط کریں، جبکہ مری سے ایبٹ آباد جانیوالے راستے بھی بند ہوگئے ہیں ۔ مری میں رات گئے ایک مرتبہ پھر سے برفباری کا سلسلہ شروع ہوگئے جس کے بعدسیاحوں کی بڑی تعداد مال روڈ پر پہنچ گئی ،

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میںاب تک 4انچ تک برف پڑچکی ہے جبکہ درجہ حرارت منفی 2ڈگری تک گر چکا ہے ، برفباری کا یہ سلسلہ کل شام تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا ۔ مری کے علاوہ ملک کے دیگر بالائی علاقوں میں بھی برفباری اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close