اسلام آباد (پی این آئی )ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز اسلام آباد، خطہ پوٹھو ہار، شمال مشرقی پنجاب، شمالی بلوچستان، خیبر پختونخواہ، کشمیراور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری۔
اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔تاہم کوئٹہ اورمستونگ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں