تین دن مسلسل بارشیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

اسلام آبا د (پی این آئی )محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے، بارشوں کا سلسلہ ہفتے کو شروع ہو گا جو کہ تین دن جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ مغربی ہواوں کا سلسلہ ہفتے کو ملک میں داخلہ ہو گا،جبکہ مغربی ہوائیں پیر تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی علا قوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہا۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی 16، زیارت منفی12، لہہ منفی 11،چترال منفی 09، استور،قلات منفی 08، کوئٹہ،مستونگ منفی07،مسلم باغ،مالم جبہ منفی06، میرکھانی،دیر،دروش اورپشین میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں