کراچی (پی ٹی آئی)صوبے میں شدید سردی کی لہر کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں کے کھلنے کے اوقات میں تبدیلی کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں شدید سردی کے باعث اسکول صبح ساڑھے 8 بجے کھولے جائیں گے۔ اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا حکم نامہ شدید سردی کے باعث فوری جاری کردیا گیا ہے۔ڈائریکٹوریٹ انسپکشن اینڈ رجسٹریشن پرائیویٹ اسکول کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن رافیعہ جاوید نے بھی حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
یہ بات اہم ہے کہ ملک میں شدید سردی کے باعث بچوں کے ساتھ والدین کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں