کہاں کہاں بارشیں اور کہاں برفباری ہو گی؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ بالائی علاقوں ، شمالی بلوچستان،کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم کشمیرمیں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔

ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): کشمیر: گڑھی دوپٹہ 05، مظفر آباد 03۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام منفی 17،لہہ منفی 13، قلات منفی 11، چترال منفی 09، کوئٹہ منفی08، استور، گوپس، پاراچنار منفی 07،بگروٹ، دالبندین، دیر اور مالم جبہ میں منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں