بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آبا دمیں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، ساتھ ہی پہاڑوں پر برفبار ی کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہے گا تاہم منگل کے روز شہر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 8 اور زیادہ سے زیادہ 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب لاہور آلودگی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 177ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیز 8 ڈی ایچ اے میں 472, سید مراتب علی روڈ کے اطراف 207 آلودگی کی شرح 181ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 3جبکہ زیادہ سے زیادہ 16ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ، رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کوہستان ، چترال ، دیر ، دروش میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، بالا کوٹ ، سوات ، مالا کنڈ، ہری پور میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایبٹ آباد، مانسرہ ، بونیر میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، پشاور ، شانگلہ ، کرم اور وزیر ستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، خطہ پوٹھوہار میں اٹک ، فتح جنگ، جہلم، راولپنڈی میں ہلکی بارش ، بوندا باندی کا امکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close