سردی کی شدید لہر کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر کراچی میں سردی کی ایک اور نئی لہر داخل ہونے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ صوبہ سندھ میں( آج)اتوارسے سردی کی نئی لہر کا امکان ہے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 2 ڈگری تک جاسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایاکہ سکھر ، گھوٹکی ، شہداد کوٹ ، کشمور ، تھرپارکر، عمر کوٹ سمیت دیگر میں درجہ حرارت2تا 4 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے اسکے علاوہ شہید بے نظیر آباد ، نوشہرو فیروز ، سانگھڑ ، مٹیاری و دیگر میں درجہ حرارت 3 تا 5 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی ، حیدرآباد ، بدین ، سجاول ، ٹھٹھہ میں کم سے کم درجہ حرارت 6 تا 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ کراچی میں سردی کی لہر کا آغاز پیر سے ہوگا تاہم آج(اتوار) رات سے ٹھنڈ میں اضافہ ہونا شروع ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر کم و بیش ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close