اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم خطۂ پوٹھوہار (اٹک،فتح جنگ،جہلم،راولپنڈی) میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔ مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا جب کہ بارش اور برفباری بھی متوقع ہے ۔ اس دوران پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اوربونداباندی کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔اتوار کے روز خٰیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورمطلع جز وی ابر آلودر ہے گا تاہم کوہستان، چترال، دیر، دروش،بالاکوٹ،سوات، مالاکنڈ،ہری پور،ایبٹ آباد، مانسہرہ،بونیر ،پشاور،شانگلہ، کرم اور وزیرستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدسرد اور خشک رہے گا۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں