4 دن مسلسل موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات کی ہلچل مچانے والی پیشنگوئی

لاہور (پی این آئی )صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج سے 24جنوری تک بارش اور مری گلیات میں برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ لاہور ، سرگودھا، میانوالی ، خوشاب ،بھکر، فیصل آباد ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارش متوقع ہے۔

 

 

 

جبکہ گوجرانوالہ ، گجرات ، حافظ آباد ، قصور اور سیالکوٹ میں ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ،نارووال ، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بارش کیساتھ ساتھ ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے ، رپورٹ کے مطابق بارش اور برف باری سے سردی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close