عوام تیاری کر لیں ،محکمہ موسمیات نے 21 سے 25 جنوری تک بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (پی این آئی)محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی ، اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ 21 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں کو لپیٹ میں لے گا،اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے،بارش کا سلسلہ 21 جنوری سے 25 جنوری تک جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش متوقع ہے، لاہور، سیالکوٹ، گجرات، ساہیوال، سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے جبکہ مری،گلیات، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان میں پہاڑوں پر درمیانی سے شدید برفباری متوقع ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوامیں بارشوں اوربالائی علاقوں میں برف باری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برف باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو

پیشگی اقدامات اْٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوامیںجمعہ کی رات سے بارشوں اوربالائی علاقوں میں برف باری کا نیاسلسلہ شروع ہونے کاامکان ہے ۔ بارشوں اور برف باری کا سلسلہ بدھ کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برف باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اْٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔ بالائی اضلاع میں برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ سیرابطہ سڑکوں میں رکاوٹوں پیداہوسکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close