دھڑالے کی بارشیں شروع، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز بلوچستان میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان جبکہ جنوبی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز بارش کی توقع۔

بالائی خیبر پختونخواہ،کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد اور خشک رہا ۔ تاہم بلوچستان میں کہیں کہیں پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر):بلوچستان: کوئٹہ( سمنگلی 10 ،شیخ ماندا 09) اور قلات میں 07ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: کالام، لہہ منفی 16، استور، اسکردو منفی 12، گوپس منفی 10، بگروٹ، ہنزہ منفی 08، مالم جبہ منفی 07،پارہ چنار، دیر، راولاکوٹ منفی 06، گلگت، قلات منفی 05، سیدو شریف اور کوئٹہ میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں